ملتان میں ایک کروڑ سے زائد کی بینک ڈکیتی ملزم فرار

ڈاکوؤں نے اپنی کارروائی 5 سے 10 منٹ میں مکمل کی اور فرار ہوگئے، اسی پی کینٹ ملتان


ویب ڈیسک August 27, 2016
ڈاکو جاتے ہوئے بینک میں تعینات گارڈز کا اسلحہ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی ساتھ لے گئے فوٹو : فائل

بہاولپور بائی پاس پر 10 ملزمان نجی بینک سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے بہاولپور بائی پاس پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ایک کروڑ روپے کی رقم لوٹ لی گئی۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ نجی بینک میں 10 سے 12 ڈاکوؤں کی لوٹ مارکی اطلاع ملتے ہی سی پی او، آرپی او، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم اس وقت تک ڈاکو فرار ہوچکے تھے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق عینی شاہدین نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 10 سے 12 تھی جن میں کچھ نقات پوش جب کہ بعض نے اپنا چہرہ نہیں چھپایا تھا۔ ڈاکوؤں نے پہلے سیکیورٹی گارڈز اور عملے کو یرغمال بنایا اور 5 سے 10 منٹ کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹی اور 2 گاڑیوں پر سوار ہو کر فرار ہوئے۔ ڈاکو جاتے ہوئے بینک میں تعینات گارڈز کا اسلحہ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی ساتھ لے گئے۔

 

مقبول خبریں