گرفتارخواتین کارکنان کی رہائی کیلیے وزیراعظم ہاؤس کا رابطہ

وزیراعظم ہاؤس کوتفصیلات فراہم کردیں، گرفتار خواتین کامعاملے سے تعلق نہیں،خواجہ اظہار


Staff Reporter August 28, 2016
وزیراعظم ہاؤس کوتفصیلات فراہم کردیں، گرفتار خواتین کامعاملے سے تعلق نہیں،خواجہ اظہار۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ایم کیو ایم کی خواتین کارکنان کی گرفتاریوں کے معاملے پرپارٹی رہنماؤں سے رابطہ کیاگیا۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماخواجہ اظہارالحسن نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں سے رابطہ کیاگیاہے جس میں انھوں نے گرفتارخواتین کارکنان کی تفصیلات مانگی تھی جوکہ ہم نے فراہم کردی ہیں اور وزیراعظم ہاؤس کوآگاہ کر دیاہے کہ گرفتار خواتین گھریلو ہیں اورانکاکسی معاملے کوئی تعلق نہیں،جو وڈیوزدکھائی گئی ہیں ان میں بھی یہ خواتین شامل نہیں ہیں،اس لیے ان کوفوری رہاکیاجائے۔

 

مقبول خبریں