دیپکا کے بارے میں بھارتی فضائیہ کے انٹری ٹیسٹ میں سوال

شوبز ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2016
2016فلم فیئرایوارڈ میں کس فلم کیلیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا،سوال ۔  فوٹو : فائل

2016فلم فیئرایوارڈ میں کس فلم کیلیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا،سوال ۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون جو حال ہی میں فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں دسویں نمبر پر آئی ہیں اب ہندوستانی فضائیہ کے انٹری ٹیسٹ کے پرچے میں بھی ان سے متعلق سوال شامل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک صارف نے بھارتی فضائیہ میں بھرتی کی خاطر لیے جانیوالی انٹرٹیسٹ کی تصویر ٹویٹر پرجاری کی ہے ۔  اس پرچے میں سوال کیا گیا کہ دیپکا پڈوکون کو 2016 کے فلم فیئر ایوارڈز میں کس فلم کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا؟ (باجی راؤ مستانی، تماشا، پیکو، ہیپی نیو ایئر) جس کا صحیح جواب ’’’پیکو‘ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب ہندوستان کے تعلیمی اداروں میں ہونے والے ٹیسٹ میں با لی ووڈ سے متعلق سوال پوچھا گیا ہو، اس سے قبل فلم ’’بہوبلی‘‘ کے حوالے سے بھی سول انجینیئرنگ کے امتحان میں ایک سوال کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔