انتظامیہ کی نااہلی سنجھورو میں صفائی کا نظام درہم برہم

گلیوں ، سڑکوں میں سیوریج کا جمع پانی جھیل کی شکل اختیار کرگیا، شہری پریشان


Nama Nigar December 07, 2012
بلدیاتی عملے کی نا اہلی کے باعث سنجھورو میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے. فوٹو: فائل

MCLEAN, VA, US: بلدیاتی عملے کی نااہلی کے باعث سنجھورو میں گندہ پانی روڈاور گلیوں میں جمع ہو گیا۔

سندھی پرائمری اسکول محلہ، ڈاکٹر اسٹریٹ مکمل زیر آب ، ٹی ایم اے کے عملے نے چپ سادھ لی ، تفصیلات کے مطابق بلدیاتی عملے کی نا اہلی کے باعث سنجھورو میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے اور نالیوں کا گندہ پانی روڈو اور گلیوں میں جمع ہورہا ہے۔

06

مین سندھی پرائمری اسکول محلہ ،جامع مسجد حنیفیہ محلہ ، ڈاکٹر اسٹریٹ اور دیگر گلیوں میں گندہ پانی جھیل کی شکل اختیار کرگیاہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کے بگڑتے نظام پر ٹی ایم اے کے عملے نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے۔

مقبول خبریں