جامعہ کراچیداخلہ ٹیسٹ کی شفافیت کیلیے اسکروٹنی شروع

دیگر تعلیمی اداروں کی بنسبت جامعہ نے کاپیاں اسکروٹنی کیلیے امیدواروںکوپیش کردیں.


Staff Reporter December 16, 2012
اسکروٹنی اور داخلہ ٹیسٹ کے نتائج میں نقائص نہیں آئے ،طلبا کی ایکسپریس سے گفتگو. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی جانب سے داخلہ ٹیسٹ میں شفافیت کیلیے تاریخ میں پہلی باراسکروٹنی کے عمل کو''اوپن'' کردیاگیاہے اورطلبا اوروالدین کو اسکروٹنی کے عمل تک براہ راست رسائی دے دی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی نے شہرکے دیگرتعلیمی اداروں اورایجوکیشن بورڈزکی روایت کوتوڑتے ہوئے داخلہ ٹیسٹ کی کاپیاں اسکروٹنی کے لیے متعلقہ طلبا اور ان کے والدین کوپیش کردی ہیں، مزید براں دوران اسکروٹنی داخلہ ٹیسٹ کے نتائج میں کسی بھی قسم کے نقائص سامنے نہیں آئے ہیں اورتاحال کی گئی اسکروٹنی کے نتائج 100فیصددرست ثابت ہوئے ہیں اس امر کاانکشاف نمائندہ ''ایکسپریس''کے داخلہ کمیٹی کے دفترکے دورے کے موقع پر دوران اسکروٹنی ہواجہاں درجنوں امیدواراپنے والدین کے ہمراہ اپنی جوابی کاپیوں کی اسکروٹنی خود کررہے تھے۔

07

پروفیسر ڈاکٹرخالد عراقی نے بتایاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے اسکروٹنی کے سلسلے میں ٹیسٹ کی جوابی کاپیاں متعلقہ طلبہ و طالبات اوران کے والدین کے حوالے کردی گئی ہیں، واضح رہے کہ سندھ کے تعلیمی اداروں اور بورڈز میں رائج اسکروٹنی کے نظام میں طالبعلم کوجوابی کاپیوں تک رسائی نہیں دی جاتی اور نہ ہی کاپیوں کی از سرنوجانچ ہوتی ہے، جوابی کاپیوں پردیے گئے نمبروں کی محض ازسرنوگنتی کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں