شریفاں بی بی تشدد کیس میں مزید ایک ملزم گرفتار

الطاف کوسندھ سے گرفتارکیا گیا، پنجاب حکومت کاعلاج کیلیے 2 لاکھ امداد کا اعلان


Numaindgan Express November 06, 2016
رات گئے پنجاب پولیس نے شریفاں بی بی تشدد کیس میں نامزدملزم الطاف کوسندھ میں چھاپہ مار کر گرفتار لیا۔ فوٹو: فائل

بھائیوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی شہر سلطان کی رہائشی شریفاں بی بی کا نشتر اسپتال میں علاج جاری ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک پولیس نے مزید ایک ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شریفاں بی بی میں خون کی کمی ہونے کے باعث ہفتے کو خون کی ایک بوتل لگائی گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق ٹخنوں اور ٹانگوں پر سوزش کم ہونے کے بعد اس کی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کا آپریشن کرکے جوڑا جائے گا۔

رات گئے پنجاب پولیس نے شریفاں بی بی تشدد کیس میں نامزدملزم الطاف کوسندھ میں چھاپہ مار کر گرفتار لیا۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے خاتون کے علاج کے لیے 2 لاکھ 10 ہزار روپے مالی امدادکااعلان کیاہے۔

مقبول خبریں