پولیو ورکرزکوتحفظ فراہم کرناممکن نہیںہزاروں اہلکار درکار

انسدادپولیوٹیموں کوحساس علاقوں میں تحفظ دینگے،تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے،آئی جی


Staff Reporter December 20, 2012
انسدادپولیوٹیموں کوحساس علاقوں میں تحفظ دینگے، تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے،آئی جی. فوٹو: ایکسپریس/فائل

LONDON: آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہاہے کہ انسدادپولیو مہم کی ٹیموں کوحساس علاقوں میں سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

منگل کو لیڈی ورکرز کی ہلاکت کے بارے میں پولیس کو کوئی معلومات نہیں تھیں،4خواتین کی ہلاکت کے بعدمتعدد افراد کو حراست میں لیاہے جبکہ تحقیقات میں اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے،ذرائع کاکہناہے کہ پولیو ورکرزکوتحفظ فراہم کرنے کے دعوے تو کیے جارہے ہیں لیکن ایسا عملی طورپرممکنن نہیں کیونکہ اس کے لیے ہزاروں اہلکاردرکارہوں گے۔

گارڈن ہیڈ کوارٹر میں شہیداہلکاراورنگ زیب کی نماز جنازہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہاہے کہ اگرپولیس کومہم کے بارے میں آگاہ کیا جاتات پولیس ضرور سیکیورٹی فراہم کرتی،پولیس دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکارہے،ان کی اس قسم کی بزدلانہ حرکتوں سے پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ہوگی،اگر پولیس پیچھے ہٹ گئی تو شہر کا امن تباہ و برباد ہوجائے گا۔

07

قبل ازیں اورنگی ٹائون میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار اورنگ زیب کی نماز جنازہ اداکی گئی جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزطاہر نوید اور دیگر افسران کے علاوہ شہیدکے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام کی جانب سے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کوسیکیورٹی فراہم کرنے کے دعوے توکیے جارہے ہیں لیکن یہ عملی طورپرممکن نہیں کیونکہ اگرشہر میں رضاکاروں کی تعداد4ہزار ہے جن کی سیکیورٹی کے لیے کم از کم8ہزار پولیس اہلکاردرکار ہوں گے،اگر صرف حساس علاقوں میں بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی بات کی جائے تو وہاں بھی ہزاروں پولیس اہلکاروں کومتعین کرنا ہوگا جوکہ دستیاب نفری میں ممکن نہیں۔

مقبول خبریں