مشرف کیخلاف ججزحبس بے جاکیس کاچالان آئی جی کوارسال

افتخار چوہدری  منگل 1 جنوری 2013
وزارت داخلہ کے نوٹس میںلاکریہ چالان آئندہ ہفتے عدالت میںپیش کردیاجائے گا. فوٹو: فائل

وزارت داخلہ کے نوٹس میںلاکریہ چالان آئندہ ہفتے عدالت میںپیش کردیاجائے گا. فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  سابق صدر جنرل( ر) پرویزمشرف کے خلاف ججز کوحبس بے جا میں رکھنے کے تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمے میں اشتہاری ملزم قراردلوانے کے لیے چالان مکمل کرکے آئی جی اسلام آبادکوبھجوادیا گیا ہے ۔

جہاںسے حتمی منظوری کے بعدیہ چالان متعلقہ عدالت سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عباس علی شاہ کی عدالت میںآئندہ ہفتے کے اندرجمع کرایا جائے گا، پولیس کے ذمے دارافسرنے ایکسپریس کوبتایاکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 512 کے تحت چالان پیش کیاجائے گاجس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

3

اس کے بعد سابق صدرجنرل (ر)پرویزمشرف کوپولیس اشتہاری ملزم قراردی دے گی اوران کا باضابطہ اشتہاربھی جاری کیاجائے گا،وفاقی پولیس کے اعلیٰ افسرنے بتایاکہ پرویزمشرف کے خلاف2009 میں مقدمہ نمبر131درج کیاگیاتھا، متعددسمن جاری کیے، تعمیل نہ ہونے پر 18 دسمبر 2012 کو ملزم کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کرائے گئے اب اسے اشتہاری قراردینے کے لیے پولیس نے چالان مکمل کرکے آئی جی کوبھجوادیاہے،انھوںنے کہاکہ ملزم چونکہ بااثراوربیرون ملک ہے ۔

اس لیے اس پروفاقی حکومت بالخصوص وزارت داخلہ کوانٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرانا ہونگے ۔اشتہاری قراردیے جانے کے بعدجس وقت بھی سابق صدر ملک میںآئیںگے توانھیں پولیس فوری گرفتارکرنے کی مجازہوگی، یہ فوجداری مقدمہ ہے جس میں ججزکوحبس بے جا میںرکھنے کاسنگین الزام ہے لہٰذااس مقدمے میں ملزم کوگرفتارکرکے شامل تفتیش کرنا بہت ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔