برسبین ٹینس: صوفیہ آرویڈسن کی فتوحات کو بریک لگ گئے

اے ایف پی / اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 3 جنوری 2013
جرمن پلیئر کے خلاف وکٹوریا آذرنیکا نے یہ مقابلہ 3-6،3-6 سے جیتا۔  فوٹو : اے ایف پی

جرمن پلیئر کے خلاف وکٹوریا آذرنیکا نے یہ مقابلہ 3-6،3-6 سے جیتا۔ فوٹو : اے ایف پی

برسبین / آکلینڈ:  برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا نے سبائن لیسکی کو شکست دیکر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔

جرمن پلیئر یہ مقابلہ 3-6،3-6 سے ہارگئیں،ان کی ہموطن اینجلیک کیربر نے پیراگوئے کی مونیکا پیوگ کیخلاف 3-6،6-4، 7-6 (9/7) سے کامیابی کی بدولت پیشقدمی جاری رکھی، امریکا کی سلونی اسٹیفنز نے سوئیڈش پلیئر صوفیہ آرویڈسن کی فتوحات کو بریک لگادیے، ان کی جیت کا اسکور 6-3،6-4 رہا، آسٹریلیا کی جرمیلا گیڈجسووا کا قصہ یوکرین کی غیرمعروف پلیئر لیزا ٹی سورنیکو کے ہاتھوں تمام ہوگیا، انھوں نے 1-6،6-1 اور 6-4 سے فتحیاب ہوکر تیسرے رائونڈ میں نشست محفوظ بنالی، کوئنز لینڈ ٹینس سینٹر کا درجہ حرارت 35 ڈگری تک رہا۔

3

گرمی سے کھلاڑی بے حال رہے، مینز سنگلز میں تھرڈ سیڈ فرانس کے جائلز سیمون نے کولمبیا کے الیجاندرو فالا پر 7-6(7/5)، 7-6 (7/5) سے غلبہ پالیا، فالا کیخلاف دونوں سیٹس ٹائی بریکر پر جیتنے والے سیمون نے کہا کہ بدھ کو برسبین میں شدید گرمی رہی، اگرچہ میرا مقابلہ چھت والے ٹینس کورٹ پر ہوا لیکن پھر بھی مجھے کھیلنے میں شدید دشواری پیش آئی، 6 سیڈ جرمنی کے فلورین میئر کو قبرصی پلیئر مارکوس بغدیتس نے 6-4،6-2 سے زیر کیا، جاپان کے 5 سیڈ کائی نیشکوری نے اسپینش حریف ٹومی روبریڈو کو 6-3،6-3 سے پچھاڑ دیا۔

دوسری جانب آکلینڈ ویمنز کلاسک ٹینس میں ٹاپ سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا نے رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو ٹھکانے لگادیا، تھرڈ سیڈ یانیا وکمائر نے رومانیہ اوپرانڈی کو 6-3،6-0 سے مات دیکر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، سوئیڈن کی جوہانا لارسن نے سیکنڈ سیڈ جولیا گوریجس کی چھٹی کردی، کیوی پلیئر مارینا ایراکووک کا سفر دوسرے رائونڈتک محدود رہا، انھیں امریکا کی جیمی ہامپٹن نے ہرادیا، جرمن پلیئر مونابارتھیل نے ہموطن ایلینی ڈنیلینڈو کو قابو کرلیا، روس کی الینا ویسنینا نے قازقستان کی یاروسلواشیوڈووا کی پیشقدمی ختم کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔