امیر قطر کی جانب سے بلوچستان کے لیے 10 ایمبولینسوں کا تحفہ

چابیاں بلوچستان ہاؤس میں وفاقی وزیر سیفران جنرل ( ر )عبدالقادر بلوچ کے حوالے کی گئیں


Numainda Express February 03, 2017
اسلام آباد: قطر کے سفیر ایمبولینسز کی چابیاں وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کے حوالہ کر رہے ہیں۔ فوٹو : آئی این پی

قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی طرف سے بلوچستان کے عوام کے لیے 10 ایمبولینسوں کا تحفہ بھجوا دیا گیا۔

وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے عشروں پر محیط برادرانہ اور سفارتی تعلقات ہیں۔ جمعرات کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی جانب سے بھیجی گئی، ایمبولینسوں کی چابیاں بلوچستان ہاؤس میں وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے حوالے کیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے اس تحفے پر پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے قطرکے امیرکا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں