سندھ میں خدمات پر 16.1 ارب روپے کا سیلز ٹیکس جمع

بزنس رپورٹر  جمعـء 4 جنوری 2013
ششماہی ہدف سے 10کروڑ، جولائی تا دسمبر2011 کی وصولیوں سے 5.2 ارب روپے زائد۔   فوٹو: فائل

ششماہی ہدف سے 10کروڑ، جولائی تا دسمبر2011 کی وصولیوں سے 5.2 ارب روپے زائد۔ فوٹو: فائل

کراچی:  سندھ ریونیو بورڈ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر2012 میں 16 ارب 10 کروڑ روپے کا سیلزٹیکس وصول کیا جو خالصتاً پیشہ ورانہ بنیاد پرخدمات فراہم کرنیوالے اداروں کمپنیوں اور افراد سے لیا گیا، دلچسپ امر یہ ہے کہ وصول شدہ ریونیو سیلزٹیکس کے مقررہ ہدف سے10 کروڑ روپے زائد رہا ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت(جولائی تا دسمبر2011) سے بھی جولائی تادسمبر2012 کے دوران وصول ہونیوالا ریونیو 5 ارب 20 کروڑ روپے زائد ہے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کیلیے ایس آر بی کا سیلز ٹیکس کا ہدف16 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 10 ارب 90 کروڑ روپے مالیت کا ریونیو خدمات پر سیلز ٹیکس کی صورت میں وصول کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔