تھری جی،کنسلٹنٹس کی فیس کی عدم ادائیگی پرمقدمے کی دھمکی

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 4 جنوری 2013
کنٹریکٹ منسوخی سے آگاہ نہیں کیا گیا،طے شُدہ واجبات اداکیے جائیں،غیرملکی کنسلٹنٹس

کنٹریکٹ منسوخی سے آگاہ نہیں کیا گیا،طے شُدہ واجبات اداکیے جائیں،غیرملکی کنسلٹنٹس

اسلام آباد: حکومت کی طرف سے تھری جی ٹیکنالوجی کی نیلامی کیلئے مقررکردہ غیرملکی کنسلٹنٹس نے طے شُدہ فیس کی عدم ادائیگی پرحکومت کے خلاف عدالت میںمقدمہ کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

اس ضمن میںسرکاری ذرائع نے ’’ایکسپریس،،کوبتایاکہ تھری جی ٹیکنالوجی کیلیے مقررکردہ غیرملکی کنسلٹنٹس راب نکلوس،مارٹین صائمزاورڈینئس وارڈ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے کہاہے کہ ان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میںجوکنسلٹنسی فیس طے کی گئی تھی وہ واجبات اداکیے جائیں اوران کنسلٹنٹس نے متنبہ کیاہے کہ پی ٹی اے کوانھیں ان کے واجبات اداکرناہونگے۔

15

سرکاری ذرائع کاکہناہے کہ ان غیرملکی کنسلٹنٹس نے واجبات کی عدم ادائیگی پرحکومت کیخلاف عدالت جانے کی دھمکی دی ہے ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی اے فاروق احمد اعوان نے مذکورہ غیرملکی کنسلٹنٹس کے ساتھ دستخط شُدہ معاہدے منسوخ کیے ہیں، ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی اے نے ایک ماہ قبل 65ہزارڈالرفی کس ماہانہ کے حساب سے ایک ماہ قبل ان کنسلٹنٹس کوتین ماہ کی مدت کیلئے ہائر کیا تھا لیکن بعدمیںچیئرمین پی ٹی اے نے ان کنسلٹنٹس کے کنٹریکٹ منسوخ کردیے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔