- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
6جنوری کوٹارگٹ کلنگ کیخلاف نمائش چورنگی پر دھرنا دینگے
کراچی: اہلسنت و الجماعت کے تحت علامہ اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے اورکارکنان کے قتل کے خلاف جمعہ کو مرکز اہلسنت ناگن چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے رہنمائوں مولانا رب نواز حنفی، ڈاکٹرمحمد فیاض و دیگر نے کہا کہ علامہ اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، حکومت ابھی تک حملہ آوروںکی گرفتاری میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیںکررہی ہے۔
کراچی میں اہلسنت کا بہتا لہو اور اہلسنت علما ، طلبا اورکارکنان کے قتل میں ملوث عناصر کی عدم گرفتاری انتظامی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت نے اگر 2دن میں علامہ اورنگزیب فاروقی پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار نہ کیا تو 6جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر نمائش چورنگی پر بھر پور احتجاجی دھرنا ہوگا ، کراچی میں اہلسنت کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر چیف جسٹس اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ایکشن لیں ،انھوں نے کہا کہ حکومت نے علما کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔
انھوں نے کہاکہ بعض افسران حملے کی صحیح رخ پر تفتیش کرنا چاہتے تھے جنہیں افسران بالا کی جانب سے روک دیا گیا ، انھوں نے کہاکہ سال 2012میں 650سے زائد اہلسنت کارکنان کو ملک بھر میں نشانہ بنایا گیا،کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ہمیں اہلسنت حقوق دیے جائیں ورنہ پھر 11جنوری اسلام آباد کی طرف تحفظ اہلسنت لانگ مارچ روانہ ہوجائے گا اور 18جنوری کواسلام آباد پہنچ کر لاکھوں افراد پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔