بنگال ٹائیگرز کو ناقص فیلڈنگ کی کڑی سزا مل گئی

بھارت کے 3 وکٹ پر 356 رنز، مرلی وجے اور ویرات کوہلی نے سنچریاں جڑ دیں


Sports Desk February 10, 2017
بھارت کے 3 وکٹ پر 356 رنز، مرلی وجے اور ویرات کوہلی نے سنچریاں جڑ دیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ACCRA: واحد ٹیسٹ میں بنگال ٹائیگرز کو ناقص فیلڈنگ کی کڑی سزا مل گئی۔

بنگلہ دیش نے اپنی ناقص فیلڈنگ سے بھارت پر حاوی ہونے کا موقع خود ہی گنوا دیا، بھارت میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی اوور میں لوکیش راہول (2)ان سائیڈ ایج پر وکٹ گنوا بیٹھے، کامیاب بولر تسکین احمد تھے۔ ابتدائی نقصان کے بعد بھارت کی جانب سے پانچویں اوور کے اختتام تک صرف چار اسکورنگ شاٹس کھیلے گئے۔

پہلی باؤنڈری اگلے اوور میں پجارا کی شاٹ پر سامنے آئی۔ چار گیندوں بعد پجارا کے بیٹ کا کنارہ چھونے والی گیند کور کے سامنے ڈراپ ہوگئی، تین اوورز بعد پجارا کے آؤٹ سائیڈ ایج کو شکیب اپنے ہاتھوں میں محفوظ نہیں کرپائے، مشفیق بھی اگر چاہتے تھے تو ڈائیو لگا کر گیند قابو کرسکتے تھے مگر انھوں نے حرکت ہی نہیں کی، 15 ویں اوور میں مہدی حسن کی گیند پر پجارا اور وجے دونوں آؤٹ سائیڈ ایج کے باوجود محفوظ رہے، دونوں بار گیند سلپ میں موجود شکیب کے قریب سے گزرگئی۔ مرلی وجے کو ایک بڑی مہلت تب ملی جب وہ اور پجارا ایک ہی اینڈ پر اکھٹے ہوگئے تاہم مہدی بروقت گیند کو تھام کر بیلز اڑانے میں ناکام رہے۔

بعدازاں ان بھیانک غلطیوں کا نتیجہ بھارت کے سنبھلنے کی صورت میں نکلا جس نے لنچ کے بعد رنز اسکور کرنے کی رفتار میں اضافہ کیا۔ وجے اور پجارا کی دوسری وکٹ کیلیے شراکت کا 178 پر اختتام ہوا جب پجارا 83 رنز بناکر مہدی حسن کی گیند پر مشفیق کا کیچ بنے، 234 کے مجموعے پر وجے تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہوئے، انھوں نے 108 رنز بنائے تاہم مہمان ٹیم کی گلوخلاصی نہیں ہوئی جب کہ ویرات کوہلی نے ان کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 3 وکٹ پر 356 رنز بنالیے، کوہلی 111 اور راہنے 45 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

مقبول خبریں