نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد سے متعلق پنجاب حکومت سے جواب طلب

پنجاب حکومت 20 فروری تک نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اپنا جواب داخل کرائے، لاہور ہائی کورٹ کا حکم


ویب ڈیسک February 15, 2017
پنجاب پولیس امن و امان کو قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے، درخواست گزار: فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت سے 20 فروری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائی کورٹ میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ پنجاب پولیس امن وامان کو قائم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے لئے رینجرز اور فوج کے ذریعے آپریشن ضروری ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے 20 فروری کوجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سانحہ لاہور کے ملزمان کی نشاندہی، کئی افغان شہری گرفتار

واضح رہے کہ 2 روز قبل مال روڈ پرخودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہورکیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 15 افراد شہید اور100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں