ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ نے سیکیورٹی عملے کا اسکیل یکساں کردیا

17جنوری 2012 سے سیکیورٹی گارڈز کی تمام اسامیوں کوبنیادی تنخواہی اسکیل 5 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری عطا کی گئی.


Staff Reporter/staff Reporter January 09, 2013
17جنوری 2012 سے سیکیورٹی گارڈز کی تمام اسامیوں کوبنیادی تنخواہی اسکیل 5 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری عطا کی گئی. فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے محکمہ سیکیورٹی کے تمام چوکیداروں کی اسامیوں کے نام کی تبدیلی اور انھیں بنیادی پے اسکیل 5 میں اپ گریڈ کرنے سے متعلق چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے 27 نومبر 2012 کو پیش کی گئی یادداشت میں درج سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔

جس کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی اور سابقہ کے ڈی اے کے محکمہ سیکیورٹی میں برسوں سے فرائض انجام دینے والے سیکیورٹی گارڈز کی اسامیوں کے پے اسکیل میں موجود فرق کو دور اور گارڈز کی اسامیوں کے اسکیل میں یکسانیت پیدا کرنے کے لیے 17جنوری 2012 سے سیکیورٹی گارڈز کی تمام اسامیوں کوبنیادی تنخواہی اسکیل 5 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری عطا کی گئی ہے، مذکورہ قرارداد کے تحت کیئر ٹیکر بی ایس 9 کی آسامی کو محکمہ کے سربراہ کے توسط سے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور سابقہ کے ڈی اے میں فرائض انجام دینے والے سیکیورٹی گارڈ( بی ایس 5) میں سے سنیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر ترقی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

مقبول خبریں