شاہ رخ خان کے گھر میں انوشکا کا بھوت

انوشکا شرکا اپنی نئی آنے والی فلم ’’پھلوری‘‘ کی تشہیر کے لیے دلچسپ انداز اپنا رہی ہیں


ویب ڈیسک March 21, 2017
انوشکا شرکا اپنی نئی آنے والی فلم ’’پھلوری‘‘ کی تشہیر کے لیے دلچسپ انداز اپنا رہی ہیں، فوٹو؛ فائل

NEW YORK: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی فلم ''پھلوری'' کی تشہیر دلچسپ اور انوکھے انداز میں کررہی ہیں جس کے لیے وہ شاہ رخ کے گھر بھی انوکھے انداز میں پہنچیں۔

انوشکا شرما نے 2008 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ''رب نے بنادی جوڑی'' سے کیریئر کا آغاز کیا جب کہ انہیں بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ فلم کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انوشکا ''پی کے'' اور ''سلطان'' جیسی بلاک بسٹر فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ان دنوں انوشکا شرما اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ''پھلوری'' کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں وہ بھوتنی کے روپ میں نظر آئیں گی جب کہ فلم کی تشہیر کے لیے اداکارہ انوکھے انداز اپنا رہی ہیں جس میں وہ حال ہی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر بھوت بن کر پہنچیں اور ان سے فلم کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی جب کہ موبائل سے بنائی گئی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم میں ''بھوت'' کے روپ میں نظر آئیں گی

اس سے قبل اداکارہ نے ماضی کی سپر ہٹ فلموں کے پوسٹرز میں پھلوری کے کردار ''ششی'' کو شامل کرکے ایک مزاحیہ پیغام لکھ کر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جو بہت سے لوگوں کو پسند آیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ انوشکا کا ''پھلوری'' کی تشہیر کے لیے الگ تھلگ انداز

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/AnushkaSharmaOfficial/videos/1766520630343660/"]

مقبول خبریں