سانحہ کوئٹہ کے خلاف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری کا قتلِ عام بند کرانے اور دھماکے کے ذمے داروں کو سزا دی جائے۔


ویب ڈیسک January 14, 2013
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری کا قتلِ عام بند کرانے اور دھماکے کے ذمے داروں کو سزا دی جائے۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:

سانحہ کوئٹہ کے خلاف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ جاری، شرکا شدید سردی کے باوجود 3 روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔


کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کو بم حملوں کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف پاکستان کے باہر بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، لندن میں سیکڑوں مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، شدید سردی کے باوجود مظاہرین نے ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر دھرنا دیتے رہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری کا قتلِ عام بند کرانے اور دھماکے کے ذمے داروں کو سزا دی جائے۔

مقبول خبریں