کیویزنے لیتھم کو ون ڈے کپتان مقرر کردیا

لیتھم کو بنگلا دیش اور آئرلینڈ سے ٹرائنگولر سیریز کیلیے کپتان مقرر کیا گیا۔


Sports Desk April 06, 2017
لیتھم کو بنگلا دیش اور آئرلینڈ سے ٹرائنگولر سیریز کیلیے کپتان مقرر کیا گیا - فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش اور آئرلینڈ سے ٹرائنگولر سیریز کیلیے ٹام لیتھم کو ون ڈے کپتان مقرر کردیا۔

نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلا دیش اور آئرلینڈ سے ٹرائنگولر سیریز کیلیے ٹام لیتھم کو ون ڈے کپتان مقرر کردیا۔ 25 سالہ اوپننگ بیٹسمین اس ایونٹ میں کین ولیمسن کی جگہ سنبھالیں گے جو اس وقت نائب کپتان ٹم ساؤتھی کے ساتھ آئی پی ایل میں مصروف ہوں گے۔ کیویز ٹرائنگولر سیریز کا آغاز 12 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف میچ سے کریں گے۔

مقبول خبریں