سنجے دت کے پڑوسیوں نے فلم کی شوٹنگ رکوادی

پالی ہل کے مکینوں نے سیٹ کہ وجہ سے سڑک بند ہونے پر شدید احتجاج کیا اورفلم کی شوٹنگ بھی رکوادی


ویب ڈیسک April 14, 2017
پالی ہل کے مکینوں نے سیٹ کہ وجہ سے سڑک بند ہونے پر شدید احتجاج کیا اورفلم کی شوٹنگ بھی رکوادی۔ اے ایف پی ، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈاسٹار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے ایک سین فلمانے کے دوران سڑک بند ہونے پر پڑوسیوں نے فلم کی شوٹنگ رکوادی۔

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے ایک سین کے شوٹ کے لیے صبح 6 بجے ان کے گھر پالی ہل کے باہر سیٹ لگایا گیا جہاں ایک منظر کی عکس بندی پر 3 گھنٹے سے زائد کا وقت صرف ہوا جب کہ اس دوران پالی ہل پر سیٹ لگنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور سڑک بری طرح جام ہوگئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رنبیر کپور کو 7 دن جیل کی ہوا کھانا پڑے گی

پالی ہل کے مکینوں نے سیٹ کہ وجہ سے سڑک بند ہونے پر شدید احتجاج کیا اورفلم کی شوٹنگ بھی رکوادی جس پر ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے مکینوں سے معافی مانگتے ہوئے شوٹنگ کے لیے 10 منٹ کا وقت مانگا اور فلم میں سنجے دت کا کردار ادا کرنے والے ہیرو رنبیر کپور کو بھی جلدی میں فلم کے مناظر کی عکس بندی کرانا پڑی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رنبیرنے خود کو ایسا بدلا کہ پہچاننا ہی مشکل ہوگیا

واضح رہے کہ معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی قریبی دوست سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

مقبول خبریں