استعفیٰ معاملہ آصف زرداری اوربلاول نے رضا ربانی کی حمایت کردی

معاملے کے حل کے لیے وزیراعظم خود رضا ربانی سے بات کریں، آصف زرداری


ویب ڈیسک April 15, 2017
وزیراعظم خود رضا ربانی سے بات کریں، زرداری: فوٹو: فائل

آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے رضا ربانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی کے کوچئیرمین آصف علی زرداری اورچئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے احتجاجً بطورچئیرمین سینیٹ کام چھوڑنے پران کی حمایت کردی ہے۔ آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ کو پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے، آپ کا موٴقف درست ہے اورآپ کے ہراصولی موٴقف کی حمایت کرتے رہیں گے جب کہ وزیراعظم خود اس حوالے سے رضا ربانی سے بات کریں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: رضا ربانی کو منانے میں اسحاق ڈار ناکام، چیئرمین سینیٹ کا احتجاج برقرار

واضح رہے کہ سینٹ میں وزراء کی عدم حاضری اوروقفہ سوالات کے جوابات نہ دینے کے معاملے پر چیئرمین سینٹ نے گزشتہ روز کام چھوڑدیا تھا۔

مقبول خبریں