- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
پی آئی اے کو ماہانہ 3 ارب 25 کروڑ روپے خسارے کا سامنا
کراچی: پی آئی اے کے قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر نیر حیات نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو گزشتہ سال ماہانہ سوا3ارب روپے خسارے کا سامنا رہا جبکہ بینکوں سے لیے گئے قرضے اور سود کی ادائیگیوں کے باعث بھی ایئرلائن کومالی مشکلات رہیں۔
نیر حیات نے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا خسارہ ماضی کے قرضوں اور خلیجی ایئرلائینوں کی وجہ سے ہورہا ہے، پی آئی اے ایک منزل سے دوسری منزل کیلیے پروازیں چلاتی ہے، خلیجی ایئرلائین مسافروں کو پوائنٹ سے منزل کے فارمولے پرآپریٹ کرتی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ خلیجی ایئرلائینوں سے پی آئی اے کو پہنچنے والے نقصان سے حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے امریکا اور یورپ کے لیے روٹس خسارے میں چل رہے ہیں تاہم پی آئی اے کے آپریٹنگ ماڈل کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
علاوہ ازیں نیر حیات کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو پورپی ممالک کے متعدد روٹس پرخسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ادارے کو انتظامی طورپر بہتر انداز میں چلانے کیلیے ٹھوس حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے انھوں نے کہاکہ حج آپریشن کیلیے مزید طیارے لیزپر حاصل کیے جائیں گے تاہم حج آپریشن کیلیے تیاریاں جاری ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔