منی ٹریل عمران کے دوست کے کھاتوں میں تضاد سامنے آگیا

پہلے لیٹر کے مطابق جمائما نے 6لاکھ 60ہزار ڈالر بھجوائے، نئے میں 6لاکھ 5ہزار ڈالرز کا ذکر


Numainda Express May 25, 2017
بقول عمران قرضہ2003 میں واپس کیا، نئے لیٹر کے مطابق جمائما نے اسکے بعد بھی رقم بھیجی۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ اراضی کی خریداری کیلیے جمائما کی لندن سے رقم بھجوانے کے معاملہ میں عمران خان کے دوست راشد علی خان کے بنک اکاؤنٹس کے ریکارڈ میں تضاد سامنے آ گیا۔

راشد علی خان کی جانب سے عدالت میں دو الگ الگ بینک لیٹرز جمع کرائے گئے، پہلا لیٹر نومبر2016 جبکہ دوسرا گزشتہ روز جمع کرایا گیا۔ راشد خان کے دونوں بینک لیٹرز میں جمائما کی جانب سے بھیجی گئی رقم میں واضح فرق ہے۔

پہلے بنک لیٹر کے مطابق جمائما نے 10ٹرانزیکشنز کے ذریعے راشد خان کو6لاکھ 60 ہزار 693 ڈالر بھجوائے جبکہ گزشتہ روز جمع کرائے گئے لیٹر میں جمائما کی طرف سے صرف 5ٹرانزیکشنز ظاہر کی گئیں اور اس میں صرف 6لاکھ 5ہزار ڈالر کا ذکرہے۔

عمران خان کے مطابق انھوں نے ادھار کی رقم 7مئی 2003 میں جمائما کو واپس کردی۔ گزشتہ روز کے لیٹر کے مطابق جمائما نے 7مئی 2003 کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر بھجوائے ہیں۔

مقبول خبریں