کراچی سینٹرل جیل میں قید دو افراد کے قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 مئ 2017
مختارعلی کا تعلق وہاڑی کی تحصیل میلسی سے تھا، فوٹو: فائل

مختارعلی کا تعلق وہاڑی کی تحصیل میلسی سے تھا، فوٹو: فائل

 کراچی: سینٹرل جیل میں دو افراد کے قتل کے الزام میں سزا یافتہ مجرم کو منطقی انجام پر پہنچا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی جیل میں قید وہاڑی کی تحصیل میلسی سے تعلق رکھنے والے قیدی مختار علی راجپوت کو پھانسی دے دی گئی۔ مختارعلی نے 2014 میں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا.

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ جیل حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مجرم کی لاش اس کے بھائی کے حوالے کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔