نشے میں ڈرائیونگ کرنے پر امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ گرفتار

پولیس کی جانب سے نشے کی حالت میں ٹائیگر ووڈ کی لی گئی تصویر بھی جاری کی گئی ہے


Sports Desk May 29, 2017
پولیس کی جانب سے نشے کی حالت میں ٹائیگر ووڈ کی لی گئی تصویر بھی جاری کی گئی ہے ۔ فوٹو : فائل

امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا۔

امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ کو صبح 3 بجے جوپیٹر آئی لینڈ پولیس نے حراست میں لیا جو ان کے گھر سے قریب ہی واقع ہے، انہیں بعد ازاں ساڑھے 7 گھنٹے بعد رہا بھی کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے نشے کی حالت میں ان کی لی گئی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔



14 بڑے ٹائٹلز اپنے نام کرنے والے امریکی گالفر کھیل میں واپسی کیلیے کوشاں ہیں، انہوں نے فروری میں ہونے والے دبئی ڈیزرٹ کلاسک ٹورنامنٹ میں اپنی کمر کی سرجری کی وجہ سے شرکت کرنے سے معذرت کی تھی۔

مقبول خبریں