ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کو اب ’’ونڈیز‘‘ کا نام دے دیا گیا

ہماری آرگنائزیشن اب زیادہ بہتر طور پر خود کو پیش کرپائیگی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر جونی گریویس


Sports Desk June 03, 2017
ہماری آرگنائزیشن اب زیادہ بہتر طور پر خود کو پیش کرپائیگی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر جونی گریویس۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا آفیشل نام تبدیل کرکے ''ونڈیز'' رکھ دیا گیا ہے، یہ اصطلاح کافی عرصے سے جزائر غرب الہند کی ٹیم کیلیے استعمال کی جارہی تھی تاہم اب اسے باضابطہ ٹیم کے نام کی جگہ استعمال کیا جاسکے گا۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنی 91ویں برس مکمل ہونے پر اپنے بورڈ کا نام بھی تبدیل کرکے اب ''کرکٹ ویسٹ انڈیز'' کردیا ہے، بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر کرکٹ ٹیم کو بھی آفیشلی '' ونڈیز'' قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب بورڈ کے نام کی تبدیلی پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر جونی گریویس نے کہا کہ ہماری آرگنائزیشن اب زیادہ بہتر طور پر خود کو پیش کرپائیگی، انھوں نے کہا کہ ہم نے 2018-2023 کیلیے نیا اسٹریٹیجک پلان بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں