سینیٹ کمیٹی کا اجلاس او آئی سی کی سطح پر ایک ہی دن چاند دیکھنے کی تجویز

عرب ممالک بھی متفق نہ ہوئے تو یہ اختیار داعش کو دے دیا جائے گا؟، چیئرمین کمیٹی کا وفاقی وزیر کی تجویز پر رد عمل


Numaindgan Express June 14, 2017
مہمند، خیبر اور باجوڑ میں ٹیلی کام ٹاورکیلیے این او سی جاری، بچوں کی جبری مشقت کا بل موخر، سیکریٹری داخلہ طلب فوٹو: فائل

QUETTA: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کااجلاس سینیٹرحافظ حمداللہ کی زیرصدارت منگل کو ہوا جس میںرمضان اور عیدکاچاند دیکھنے کے معاملے پرغورکیاگیا جبکہ وفاقی وزیرنے او آئی سی کی سطح پرایک ہی دن چاند دیکھنے پراتفاق کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح یہ مسئلہ حل ہوسکتاہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ آج او آئی سی اورکل اسلامی اتحاد اور اگر عرب ممالک متفق نہ ہوئے توکیا یہ اختیار داعش کودے دیا جائے گا۔اجلاس میں حج کوٹا بڑھانے ،نئی کمپنیوں کو کوٹے کی الاٹمنٹ اور بار بار حج درخواستوں میں ناکامی والوں کیلیے کوٹہ مختص کرنے کی بھی تجویز زیر غور لائی گئی۔ اجلاس میں ظفرالحق ، حمزہ ، صالح، ساجد میر،گیان چند ، وفاقی وزراء سرداریوسف،پیر امین الحسانات،سیکریٹری وزارت اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سرداریوسف نے بتایا کہ امریکا،کینیڈا، افغانستان سمیت بہت سے ممالک سعودی عرب کیساتھ روزہ اور عیدکرسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔ اس پرراجہ ظفرالحق نے نے کہاکہ سعودی عرب میں بھی ایک دو مرتبہ چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعددوبارہ چاند نظر آنے کااعلان کیا گیا۔ اوآئی سی نے بھی ایک مرتبہ چاند دیکھنے کی کمیٹی بنائی تھی۔

حافظ حمداللہ کاکہناتھا کہ جب رویت کے حوالے سے قانون ہی موجود نہیں تومفتی پوپلزئی اور مفتی منیب میں کیا فرق ہے؟۔کمیٹی کو بتایاگیاکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعدرویت ہلال صوبوں کے پاس ہے،بہتر ہوگا کہ وزارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے نام لیکر تجاویز مرتب کرے۔ حافظ حمداللہ نے پی آئی اے کے پائلٹس پر شدید تنقیدکی اورکہا کہ مسافروں کی جان کے تحفظ کیلیے پائلٹس کا بلڈ ٹیسٹ کیا جائے۔

دریں اثنا سینیٹ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں کمیٹی کوبتایا گیا کہ فاٹا سیکریٹریٹ کی جانب سے مہمند، خیبر اور باجوڑ ایجنسی میں ٹیلی کام ٹاورقائم کرنے کیلیے این اوسی جاری کردیا گیا۔ کمیٹی نے ایڈیشنل سیکریٹری فاٹاسیکریٹریٹ کی سب کمیٹی میں عدم شرکت پر ناراضی کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں