5 رنز کی پنالٹی کوہلی دھونی پر برہم

ایک گلوز ہاتھ سے نکل کر گراؤنڈ پر گر پڑا اور تھرو اس پر ہٹ ہوئی جس پر بنگلادیش کو اضافی 5 رنز ملے


Sports Desk June 16, 2017
ایک گلوز ہاتھ سے نکل کر گراؤنڈ پر گر پڑا اور تھرو اس پر ہٹ ہوئی جس پر بنگلادیش کو اضافی 5 رنز ملے۔ فوٹو: فائل

بنگلادیش کیخلاف میچ میں 5 رنز کی پنالٹی ملنے پر ویرات کوہلی اپنے ہی سابق کپتان دھونی پر برہم ہوگئے۔

یہ واقعہ بنگلہ دیشی اننگز کے دوران پیش آیا جب دھونی نے مصدق حسین کو رن آؤٹ کرنا چاہا مگر اس دوران ایک گلوز ہاتھ سے نکل کر گراؤنڈ پر گر پڑا اور تھرو اس پر ہٹ ہوئی جس پر بنگلادیش کو اضافی 5 رنز ملے، دھونی کی اس حرکت پر کوہلی نے واضح طور پر ناگواری کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں