سری لنکن کپتان کو پہلے میچ سے جان بوجھ کر باہر بٹھانے کا انکشاف

بورڈ کے اعلیٰ حکام اس میچ میں میتھیوز کو کھلانے کے حق میں نہیں ہیں، آفیشل


Sports Desk June 16, 2017
بورڈ کے اعلیٰ حکام اس میچ میں میتھیوز کو کھلانے کے حق میں نہیں ہیں، آفیشل۔ فوٹو : فائل

لاہور: سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز کو جنوبی افریقہ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ سے جان بوجھ کر باہر بٹھانے کا انکشاف ہواہے۔

ٹیم مینجمنٹ نے کہا تھا کہ میتھیوز فٹ نہیں ہیں تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹرز نے انھیں بطور بیٹسمین میدان میں اترنے کی اجازت دے دی تھی، مگر سری لنکن کرکٹ کے ایک آفیشل نے مداخلت کرتے ہوئے کہا تھاکہ بورڈ کے اعلیٰ حکام اس میچ میں میتھیوز کو کھلانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اس فیصلے پر خود کپتان بھی کافی برہم ہوئے تھے، انھوں نے ٹیم مینجمنٹ سے کہا تھا کہ وہ فٹنس ٹیسٹ بھی دینے کو تیار ہیں مگر ان کی بات نہیں سنی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اس میچ میں آئی لینڈرز کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

مقبول خبریں