کراچی سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے فیکٹری مالکان کے خلاف قتل کا مقدمہ خارج

عدالت نے ضمنی چالان منظورکرتے ہوئے فیکٹری مالکان سمیت دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ ختم کردیا۔


ویب ڈیسک January 31, 2013
عدالت نے ضمنی چالان منظورکرتے ہوئے فیکٹری مالکان سمیت دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ ختم کردیا۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے فیکٹری مالکان کے خلاف قتل کا مقدمہ خارج کرنے سے متعلق ضمنی چالان منظور کرلیا۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے ضمی چالان پیش کیا گیا تھا جس میں تمام ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات 302 نکال لی گئی تھی، پولیس کا موقف کا تھا ملزمان نے ارادتاً کوئی قتل نہیں کیا اور ان کے خلاف کسی قسم کی شہادتیں اور ثبوت دستیاب نہیں۔

دوسری جانب استغاثہ کے گواہان بھی عدالت میں اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہوگئے۔ انہوں نے فیکٹری مالکان کے خلاف کسی قسم کے بیانات قلم بند نہیں کرائے، پولیس نے عدالت سے ضمنی چالان منظور کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے باضابطہ کارروائی کے بعد پولیس کا ضمنی چالان منظورکرتے ہوئے فیکٹری مالکان سمیت دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ ختم کردیا۔

مقبول خبریں