یوراج کو انگلینڈ میں ’’ہمشکل‘‘ مل گیا

یوراج سنگھ کا ہمشکل بھی بھارتی ٹیم کی بلوجرسی زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ یوراج بھی ملکی یونیفارم میں تھے


Sports Desk June 17, 2017
یوراج سنگھ کا ہمشکل بھی بھارتی ٹیم کی بلوجرسی زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ یوراج بھی ملکی یونیفارم میں تھے۔ فوٹو : فائل

بھارتی اسٹار کرکٹر یوراج سنگھ کی انگلینڈ میں اپنے ہمشکل سے ملاقات ہوگئی جس کے ہمراہ ان کی تصویر انٹرنیٹ پر آناً فاناً مشہور ہوگئی۔

یوراج سنگھ کا ہمشکل بھی بھارتی ٹیم کی بلوجرسی زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ یوراج بھی ملکی یونیفارم میں تھے، ڈبل یوراج کی تصویر کو بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی ری ٹوئٹ کیا، یوراج نے گزشتہ دنوں بنگلادیش کیخلاف کیریئر کا300 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا تاہم وہ اب اتوار کو پاکستان کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں حصہ لیں گے۔

مقبول خبریں