فردوس عاشق کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالے پی پی رہنما کا بیٹا ضمانت پر رہا

پیپلز پارٹی سیالکوٹ کے رہنما زاہد بشیر کے بیٹے حسیب زاہد کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔


Numainda Express June 24, 2017
پیپلز پارٹی سیالکوٹ کے رہنما زاہد بشیر کے بیٹے حسیب زاہد کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی درخواست پر گرفتار ہونیوالے پیپلز پارٹی کے رہنما کے بیٹے کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

گزشتہ روزایڈیشنل سیشن جج لاہور شاہد نذیر نے حسیب زاہد کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیدیا، زاہد بشیر این اے 111سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

چند روز قبل پیپلز پارٹی سیالکوٹ کے رہنما زاہد بشیر کے بیٹے حسیب زاہد کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل ٹیم نے گرفتار کیا تھا، فردوس عاشق اعوان نے ملزم حسیب زاہد کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کروایا تھا،

مقبول خبریں