30جون تک ٹیکس محاصل کوریکارڈکاحصہ بنایاجائےاسحق ڈار

حتمی اعدادوشمار تیار کرنے کا عمل تیز کیا جائے،وزیر خزانہ کی ایف بی آر حکام میں ہدایت


Numainda Express July 02, 2017
حتمی اعدادوشمار تیار کرنے کا عمل تیز کیا جائے،وزیر خزانہ کی ایف بی آر حکام میں ہدایت ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈارنے ایف بی آر حکام کو ہدایت کی ہے کہ 30 جون تک اکٹھے ہونے والے ٹیکس محاصل کوریکارڈکاحصہ بنایا جائے۔

وہ یہاں وزارت خزانہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امورسے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیوہارون اختر، چیئرمین ایف بی آراوروزارت خزانہ اورایف بی آرکے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایف بی آرسے متعلق امور زیربحث آئے۔ اجلاس کے دوران وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ٹیکس محاصل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

مقبول خبریں