پاکستان پرامن ملک ہے رونالڈینو اوردیگر فٹبالرز کا واپسی پر پیغام

پاک فوج کے سپہ سالار اور پاکستان کا شکریہ، پھر ملیں گے، فٹبالرز کاپیغام


Sports Reporter July 10, 2017
پاکستان ایک پرامن اور محبت کرنے والا ملک ہے، پاک فوج کے سپہ سالار اور پاکستان کا شکریہ، پھر ملیں گے، فٹبالرز کاپیغام : فوٹو : فائل

پاکستان کا کامیاب دورہ کرکے واپس جانے والے نامور فٹبالرز نے واپس جاتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے پھر ملیں گے۔

پاکستان کا دورہ کرنے والے رونالڈینو اور دیگر انٹرنیشنل فٹبالرز و آفیشلز وطن واپس روانہ ہوگئے، رونالڈینو اور ان کے ساتھی پلیئرز و آفیشلز علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور سے نجی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے برازیل روانہ ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا "پاکستان ایک پرامن اور محبت کرنے والا ملک ہے، پاک فوج کے سپہ سالار اور پاکستان کا شکریہ، پھر ملیں گے۔"



اس سے قبل رونالڈینو نے نمائشی میچ میں گگز سیون کو شکست دینے کے بعد لیژر فٹبال لیگ جیتنے کی ٹرافی ٹویٹر پر شیئرکرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔



دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے رونالڈینو اور دیگر پلیئرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا "پاکستان آنے پر آپ کے شکر گزار ہیں، آپ نے دنیا کو بتا دیاکہ پاکستان پرامن اور محبت کرنے والا ملک ہے۔"



سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی رونالڈینو اور دیگر پلیئرز کے دورہ پاکستان کو سراہتے ہوئے انٹرنیشنل اسپورٹس کی بحالی کیلیے سنگ میل قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں