پاکستان ٹیم پرطنز بھارتی شہری کوآئی سی سی کا کرارا جواب

پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں دعوت دینا ختم کردیں کیوں کہ یہ اس کی مستحق نہیں، بھارتی شہری


Sports Desk July 13, 2017
جواب میں آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی تصویر پوسٹ کردی: فوٹو: فائل

آئی سی سی نے ایک بھارتی کرکٹ شائق کے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم پر طنز کا منہ توڑ جواب دے دیا۔

ورلڈ باڈی کے فیس بک پر ایک بھارتی شائق نے لکھا کہ 'پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں دعوت دینا ختم کردیں کیوں کہ یہ اس کی مستحق نہیں'اس کے جواب میں آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی تصویر پوسٹ کردی۔



جس پر جواب لکھا تھا کہ آپ کی مراد ان سے ہے، آئی سی سی کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور پاکستانی کرکٹ شائقین نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا، اس کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ کر' لائک ' کرچکے ہیں۔

مقبول خبریں