پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دسمبر میں سیریز شیڈول

قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے جائیں گے۔


Sports Desk July 20, 2017
قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے جائیں گے۔. فوٹو: فائل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کا شیڈول طے پا گیا، قومی ٹیم دسمبر میں سیریز کھیلنے کے لئے کیویز کے دیس جائے گی۔

پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے ہیں، پاکستان ٹیم 26 دسمبر سے31 جنوری 2018 تک نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، سیریز کے دوران 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کیا جس میں میزبان ٹیم 0-2 سے کامیاب رہی تھی جب کہ بارش کی وجہ سے ایک میچ منسوخ ہو گیا تھا۔ قومی ٹیم نے نومبر میں دوبارہ کیویز کے دیس کا دورہ کیا لیکن اس بار بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم 0-2 سے کامیاب رہی تھی۔

مقبول خبریں