جناح اسپتال نیورو سرجری کے ملازمین 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم

انتظامیہ عدالتی حکم پر بھی عمل نہیں کررہی،حکومت جلد تنخواہیں ادا کرے،ملازمین


Staff Reporter August 03, 2012
انتظامیہ عدالتی حکم پر بھی عمل نہیں کررہی،حکومت جلد تنخواہیں ادا کرے،ملازمین۔ فائل فوٹو

جناح اسپتال کے شعبہ نیورو سرجری میںکام کرنیوالے سیکڑوں ملازمین گذشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، ان ملازمین کو2007 میں جناح اسپتال کے نیورو سرجری ڈپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ بنیادوں پر رکھاگیا تھا جن کی تعداد250 بتائی جاتی ہے۔

ان میںگریڈ ایک سے لیکر گریڈ16تک کے سی ٹی اسکین ٹیکنیشن،ایم آرآئی ٹیکنیشن،انجیوگرافی ٹیکنیشن،آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن، ڈریسر ٹیکنشین،نرسنگ اٹینڈنگ،چوکیدار،نائب قاصد،سوئیپرز سمیت دیگر عملہ شامل ہے، وقت پر تنخواہیں ادا نہ کرنے اور مستقل نہ کیے جانے پر130ملازمین نوکری چھوڑ چکے ہیں، ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسپتال انتظامیہ6سال سے مستقل کرنے کی یقین دہانی کرارہی ہے۔

ملازمین نے بتایاکہ انھوں نے عدالت میں کیس داخل کیا تھا جس نے جناح اسپتال کی انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ ملازمین کو مستقل کرکے انھیں تنخواہیں ادا کی جائیں ، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ انھیں جلد سے جلد تنخواہیں ادا کی جائیں ۔

مقبول خبریں