ورلڈ کپ میں مسلسل ناکامیوں پرقوم سے معافی مانگتی ہوں کپتان ثنامیر

ویمنزورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی اتنی خراب نہیں تھی،ہم نے گروپ میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم کوآؤٹ کیا،ثنامیر


ویب ڈیسک February 09, 2013
کوشش کریں گے ٹیم مستقبل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے، ثنامیر: آئی سی سی /فائل

قومی ٹیم کی کپتان ثنامیر نے کہا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پرقوم سےمعذرت خواہ ہوں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم تمام میچز ہارکرآخری پوزیشن کےساتھ وطن واپس لوٹ آئی ہے، لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان ثنا میرنے ویمنز ورلڈ کپ میں مسلسل ناکامیوں پرقوم سےمعافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی اتنی خراب نہیں تھی ہم نے گروپ میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم کوآؤٹ کیا تاہم کوشش کریں گے ٹیم مستقبل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کی مینجر عائشہ اشعر نے کہا کہ انسان اپنی غلطیوں سےسیکھتا ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی پاکستانی ٹیم ایک بار پھر سے اٹھے گی اور تمام بڑی ٹیموں کو شکست دے گی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے گروپ میچز میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم سپرسکس مرحلے سے باہر ہوگئی تھی، ساتویں پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں بھارت کے ہاتھوں بھی گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔

مقبول خبریں