اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی حدود میں جنگ اور جیو پر پابندی

سیکریٹری بارنے آرڈرجاری کردیا،میرشکیل نے کشمیرکازکونقصان پہنچایا،ارباب عالم


Numainda Express August 04, 2017
سیکریٹری بارنے آرڈرجاری کردیا،میرشکیل نے کشمیرکازکونقصان پہنچایا،ارباب عالم۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بارکی حدود میں روزنامہ جنگ اور جیونیوز پر تاحکم ثانی پابندی لگا دی ہے۔

سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے جاری آرڈر میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار میں تا حکم ثانی جیو نیوزکی نشریات نہیں دکھائی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ایک آئینی ادارہ ہے،صرف قانون کی بات کی جاتی ہے۔ میر شکیل الرحمن نے کشمیر کازکو نقصان پہچایا ہے۔ میر شکیل الرحمن کے سپریم کورٹ کے ججزکے حوالے سے ریمارکس قابل مذمت ہیں تاہم پابندی کے تحریری احکام اسلام آباد ہائیکورٹ بارکے سیکریٹری ارباب عالم عباسی ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کیے گئے۔

ہائیکورٹ بار نے آرڈر میں مزید کہا ہے کہ میر شکیل الرحمن کیخلاف مختلف تھانوں میں7اے ٹی اے کے مقدمات درج ہیں۔

مقبول خبریں