نوازشریف کا کھیل ختم اور وہ ہار گئے ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اگست 2017
نوازشریف نے محسوس کیا ہوگا کہ آپ کی رہنمائی میں چلنے والے لوگوں کی تعداد میں کمی ہوگئی ہے، عمران خان  فوٹو : فائل

نوازشریف نے محسوس کیا ہوگا کہ آپ کی رہنمائی میں چلنے والے لوگوں کی تعداد میں کمی ہوگئی ہے، عمران خان فوٹو : فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ وہ حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے آپ کی گیم ختم ہوگئی اور آپ ہار گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں نکلنے والی کرپشن بچاؤ ریلی پر نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ آپ امپائرز، موسم، پچ اور کھلاڑیوں کو تو ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں لیکن اس حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے کہ آپ ہار گئے اور آپ کی گیم ختم ہوگئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے محسوس کیا ہوگا کہ آپ کی رہنمائی میں چلنے والے اور آپ کو سننے والے لوگوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آگئی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔