کھیل کے دوران ہنگامہ آرائی پر ریفری نے سری لنکا سے سیکیورٹی یقین دہانی طلب کرلی

تماشائیوں کی جانب سے فیلڈ میں بوتلیں اور دوسری چیزیں پھینکی گئی تھی جس کی وجہ سے کھیل 32 منٹ تک رکا رہا تھا


Sports Desk August 29, 2017
تماشائیوں کی جانب سے فیلڈ میں بوتلیں اور دوسری چیزیں پھینکی گئی تھی جس کی وجہ سے کھیل 32 منٹ تک رکا رہا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت کیخلاف تیسرے ون ڈے میں تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے سری لنکا سے سیکیورٹی یقین دہانی طلب کرلی۔

اتوار کو میچ کے آخر میں تماشائیوں کی جانب سے فیلڈ میں بوتلیں اور دوسری چیزیں پھینکی گئی تھی جس کی وجہ سے کھیل 32 منٹ تک رکا رہا تھا جس پر اینڈی پائی کرافٹ نے میزان بورڈ سے یقین دہانی مانگی کہ باقی سیریز کے دوران تماشائیوں کی جانب سے مزید ہنگامہ آرائی نہیں ہوگی، ساتھ ہی کھلاڑیوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

مقبول خبریں