دھونی نے سب سے زیادہ ون ڈے میچز میں ناٹ آؤٹ رہنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

فہرست میں جنوبی افریقہ کے جونٹی رہوڈز 33، پاکستانی انضمام الحق 32 اور آسٹریلوی رکی پونٹنگ 31 ناٹ آؤٹ رہ چکے ہیں۔


Sports Desk September 01, 2017
فہرست میں جنوبی افریقہ کے جونٹی رہوڈز 33، پاکستانی انضمام الحق 32 اور آسٹریلوی رکی پونٹنگ 31 ناٹ آؤٹ رہ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے سب سے زیادہ ون ڈے میچز میں ناٹ آؤٹ رہنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کسی بھی ایک روزہ میچ میں کامیاب تعاقب کے دوران 40 مرتبہ ناقابل شکست رہ چکے ہیں، اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے جونٹی رہوڈز (33)، پاکستانی انضمام الحق (32) اور آسٹریلوی رکی پونٹنگ (31) ان سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

مقبول خبریں