ٹنڈولکر کی 10 نمبر والی جرسی پہننے پر شردل ٹھاکر شائقین کی تنقید کا شکار

ماضی میں اسی نمبر کی شرٹ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر استعمال کرتے رہے ہیں۔


Sports Desk September 02, 2017
ماضی میں اسی نمبر کی شرٹ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر استعمال کرتے رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

بھارتی میڈیم پیسر شردل ٹھاکر نے سر لنکا سے سیریز کے چوتھے مقابلے میں ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔

سری لنکا کے خلاف مقابلے میں شردل ٹھاکر نے10 نمبر کی جرسی زیب تن کی جس پر شائقین ان سے ناراض ہو گئے، ماضی میں اسی نمبر کی شرٹ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر استعمال کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس مقابلے میں شردل ٹھاکر نے اگرچہ نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے 7اوورز میں 26 رنز ک عوض ایک وکٹ لی تھی، تاہم شرٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر انھیں تنقید کا سامنا رہا۔

مقبول خبریں