کابل اسٹیڈیم کے باہر دھماکا پلیئرز نیچے لیٹ گئے میں دہل گیا تھا ڈین جونز

میں وہاں سے بھاگنے کیلیے بالکل تیار تھا تاہم جلد ہی صورتحال کو کنٹرول کرلیا گیا، آسٹریلوی کرکٹر


Sports Desk September 15, 2017
میں وہاں سے بھاگنے کیلیے بالکل تیار تھا تاہم جلد ہی صورتحال کو کنٹرول کرلیا گیا، آسٹریلوی کرکٹر۔ فوٹو:فائل

KARACHI: افغان ٹوئنٹی 20 لیگ میں کمنٹری کرنے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے سے وہ دہل گئے تھے۔

آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے کہا کہ میں اس وقت کمنٹری میں مصروف تھا جب زوردار دھماکا ہوا، میں نے مائیک کو کھڑکی سے باہر پھینکا اور اپنے بیگ کو دبوچ لیا، میں وہاں سے بھاگنے کیلیے بالکل تیار تھا تاہم جلد ہی صورتحال کو کنٹرول کرلیا گیا، دھماکے وقت تمام پلیئرز نیچے لیٹ گئے مگر بعد میں انھوں نے میچ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈین جونز نے کہا کہ اس طرح کے دھماکے کہیں بھی ہوسکتے ہیں، واقعے کے باوجود میں ہوٹل سے اسٹیڈیم تک آنے جانے میں زیادہ خوف محسوس نہیں کررہاتھا۔ انھوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو اس لیگ سے واپس بلانے کا مطالبہ منافقانہ ہے۔

مقبول خبریں