ریٹرن جمع نہ کرانیوالوں کوٹیکس چورکہنا زیادتی ہےمشاہد اللہ

ٹیکس نادہندگی کے حوالے سے میڈیا کی نظرصرف ارکان پارلیمنٹ پرہے، یاسمین رحمن


Monitoring Desk February 21, 2013
پاکستان میں بلواسطہ ٹیکس بہت زیادہ ہیں،مسعود خٹک کا’’ لائیو ود طلعت‘‘ میں اظہار خیال فوٹو : فائل

ن لیگ کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو ٹیکس چور کہنا زیادتی ہے۔

ملک میں 40 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں،جن میں سے 10 لاکھ گوشوراے جمع کراتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام لائیو ود طلعت کے میزبان طلعت حسین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میڈیا نے سارا فوکس سیاستدانوں پر مرکوزکیا ہوا ہے۔ میڈیا اس جگہ فوکس کرے جہاں برائی کاگڑھ ہے۔ملک ریاض نے بحریہ ٹائون میں سیکٹر ڈی، ای اورایف کاکوئی پلان ایل ڈی اے میں جمع نہیں کرایا اورلوگ اس کو خرید رہے ہیں۔ ایل ڈی اے اس حوالے سے عوام کے مفاد میں ایک اشتہار چھاپناچاہتا ہے تاہم کوئی اخباراس کو نہیں چھاپ رہاکیونکہ وہ اشتہاردو لاکھ کا ہے جبکہ ملک ریاض سے ان کودوکروڑکا اشتہارملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پارٹیاں ایک حد تک امیدواروں کے بارے میں چھان بین کرسکتی ہیں۔

4

اصل کام تو الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما یاسمین رحمن نے کہا کہ ٹیکس نادہندگی کے حوالے سے میڈیا کی نظر صرف ارکان پارلیمنٹ پر ہے۔ ٹیکس چوری صرف پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا المیہ ہے۔ تاہم دوسرے ممالک میں ٹیکس کلچر ہے جس کی وجہ سے صدر کو بھی مستعفی ہونا پڑتا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مسعود شریف خٹک نے کہا کہ پاکستان میں بلواسطہ ٹیکس بہت زیادہ ہیں۔ جو ٹیکس دینے کے اہل ہیں ان کو ٹیکس دینا چاہیے۔اس ضمن میں کبھی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ووٹروں کو بھی ووٹ دیتے ہوئے اپنا دماغ استعمال کرنا چاہیے۔ الیکشن کے بعد اگر پھر چوں چوں کا مربہ بنا توحالات ایسے ہی رہیں گے ۔

مقبول خبریں