کیچ اوررن آئوٹ ہونے کے باوجود پانڈیا وکٹ گنوانے سے محفوظ

کوئی بھی کھلاڑی اگر غلطی سے خود کو آئوٹ سمجھ کر باہر جانے لگے تو اس کو رن آئوٹ قرار نہیں دیا جا سکتا


Sports Desk September 22, 2017
فوٹوفائل

آسٹریلیا سے دوسرے ون ڈے میں کیچ اور رن آئوٹ ہونے کے باوجود بھارتی آل رائونڈر ہردیک پانڈیا وکٹ گنوانے سے محفوظ رہے، 48 ویں اوور میں ڈرامائی صورتحال کی وجہ سے کچھ دیر میچ رکا، ہردیک نے ایک اونچی فل ٹاس کو کھیلا اور اسٹیون اسمتھ کے ہاتھوں کیچ ہونے پر میدان سے باہرجانا شروع کردیا۔

اتنے میں اسمتھ نے سوچا کہ ہوسکتا ہے کہ اونچائی کی وجہ سے اسے نوبال قرار دیا جائے ، اس لیے انھوں نے بولر کین رچرڈسن کی جانب گیند اچھال کر بیلز اڑانے کو کہا، اس سے پہلے کہ صورتحال واضح ہوتی بارش شروع ہوگئی، اس وجہ سے سب کو فیلڈ سے باہر جانا پڑا، بعد میں امپائر نے گیند کو نو اور پانڈیا کو ناٹ آئوٹ قراردیتے ہوئے واضح کیا کہ کوئی بھی کھلاڑی اگر غلطی سے خود کو آئوٹ سمجھ کر باہر جانے لگے تو اس کو رن آئوٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مقبول خبریں