سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پانچویں پاکستانی وکٹ کیپر ہوں گے

پہلی آزمائش مہمان سری لنکن ٹیم کیخلاف جمعرات کو ابوظبی میں شروع ہونے والے میچ میں ہوگی۔


Sports Desk September 27, 2017
پہلی آزمائش مہمان سری لنکن ٹیم کیخلاف جمعرات کو ابوظبی میں شروع ہونے والے میچ میں ہوگی۔فوٹو: فائل

سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر ہوںگے، اس سے قبل امتیاز احمد، وسیم باری، راشد لطیف اور معین خان یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

کپتان سرفراز احمد کو اب تک 9 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قیادت کا موقع ملا ہے، مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد انھیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنا دیا گیا تھا، پہلی آزمائش مہمان سری لنکن ٹیم کیخلاف جمعرات کو ابوظبی میں شروع ہونے والے میچ میں ہوگی۔

 

مقبول خبریں