سری لنکن کپتان اپنے کرکٹرز کو پاکستانی خطرے سے خبردار کرنے لگے

آئی لینڈرز کسی سہل پسندی کا شکار ہوئے توناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، دنیش چندیمل


Sports Desk September 27, 2017
آئی لینڈرز کسی سہل پسندی کا شکار ہوئے توناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، دنیش چندیمل۔ فوٹو: نیٹ

سری لنکن کپتان دنیش چندیمل اپنے کرکٹرز کو پاکستانی خطرے سے خبردار کرنے لگے۔

ابوظبی میں پہلے ٹیسٹ سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دنیش چندیمل نے کہا کہ اگرچہ ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس کرے گی لیکن اس کے باوجود گرین کیپس کو آسان حریف نہیں سمجھا جا سکتا، میزبان سائیڈ کو کئی نوجوان باصلاحیت کرکٹرزکی خدمات حاصل ہیں، آئی لینڈرز کسی سہل پسندی کا شکار ہوئے توناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 

مقبول خبریں