بنگلادیشی گورننگ بورڈ کو غیرقانونی قرار دینے سے متعلق وضاحت طلب

اس حوالے سے 7 افراد کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔


Sports Desk September 27, 2017
اس حوالے سے 7 افراد کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا ہائیکورٹ نے رٹ پٹیشن پر بی سی بی کے گورننگ بورڈ کو غیرقانونی قرار دینے سے متعلق وضاحت طلب کرلی۔

بی سی بی کے سابق ڈائریکٹر مبشر حسین نے 2 اکتوبر کو شیڈول اجلاس عام سے متعلق عدالت میں درخواست دی تھی کہ عدالت عالیہ کی جانب سے آئین کو ہی غیرقانونی قرار دینے کے بعد بورڈ اور اس کے ڈائریکٹرز کی کوئی حیثیت نہیں رہی جس پر عدالت نے وزارت کھیل اور بنگلادیشی بورڈ سے وضاحت طلب کی کہ آخر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے موجودہ نظام کو غیرقانونی قرار کیوں نہ دیا جائے؟ اس حوالے سے 7 افراد کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔

 

مقبول خبریں