قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مارک کولز کی پاکستان آمد

اسپورٹس رپورٹر  پير 2 اکتوبر 2017
مارک کولز کو آزمائشی طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلیے قومی ویمنز ٹیم کا کوچ تعینات کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

مارک کولز کو آزمائشی طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلیے قومی ویمنز ٹیم کا کوچ تعینات کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مارک کولز نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچ گئے۔

 لاہور ائیرپورٹ پر پی سی بی ویمنز کرکٹ ونگ کی قائم مقام جی ایم عائشہ اشعر نے ان کا استقبال کیا۔ مارک کولز آج پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہیں آزمائشی طور پر یواے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی ویمنز ٹیم کا کوچ تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ 2017/21 راﺅنڈ ون کے تحت گرین شرٹس اور مہمان ٹیم کے مابین 31 اکتوبر سے 14 نومبر تک 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا مقابلہ 2 جبکہ تیسرا 5 نومبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 8 نومبر، دوسرا 9 ، تیسرا 12 جبکہ چوتھا اور آخری میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا، ون ڈے میچز صبح 9:30 جبکہ ٹی ٹوئنٹی 10بجے شروع ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔